نواز شریف نے عوام کو دھو کہ دیا،عمران خان

کوہاٹ.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے والے ارکان قومی اسمبلی شرم سے ڈوب مریں۔کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو دھو کہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ملک سے 300 ارب روپے باہر لے گئے۔ نوازشریف کہتے ہیں کہ عوام میرا احتساب کرے گی۔ احتساب کرنا عدالتوں کا کام ہے۔ عوام کا نہیں۔عمران خان نے کہا کہ قوم کا پیسہ چوری کرنیوالے نااہل آدمی کوکون اپنا سربراہ بناتا ہے؟۔عوامی نمائندے کا کام عوام کے پیسوں کی حفاظت کرنا ہوتا ہے۔ان لوگوں نے پاکستان کی جمہوریت کا مذاق اڑایا ہے۔ اس جمہوریت سے عوام کو کیا فائدہ؟ ان کی کوئی وفاداری پاکستان سے نہیں ہے۔اب نااہلی کے بعد لوگوں کو پاگل بنایا جا رہا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی۔ سپریم کورٹ کے بنچ نے ڈیڑھ سال موقع دیا۔ پوری دنیا کو پتہ ہے میں نے صرف کرکٹ کھیلی، جب میں نے 1984 میں فلیٹ خریدا ۔اس وقت میں دنیا کا زبردست کرکٹر تھا۔ اگر میں ثبوت دے سکتا ہوں تو انکے پاس کیوں نہیں؟ ۔ 30سال سے لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعہ پر عمران خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے بہت بڑا ڈرامہ کیا۔24 گھنٹے میںآ ئی جی پولیس سے اس بارے میں پوچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اسفند یار ولی بھی آزاد جلسے کر رہے ہیں۔نواز شریف ایبٹ آباد میں بلٹ پروف کے بغیر جلسہ کریں۔ یہ ہے نیا خیبر پختونخوا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔ خیبر پختونخوا میں ڈی آر سی کا نظام متعارف کرایا جہاں ریٹائرڈ بیوروکریٹ اپنا وقت دیتے ہیں اور عوام کو انصاف فراہم کرتے ہیں۔ عام آدمی کو تھانے کی سطح پر انصاف کی فراہمی ہونی چاہیے۔ اگلے سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں