موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

0
75

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ڈی آئی خان، قلات ڈوین، فاٹا اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، ڈی آئی خان، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤںاور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش ڈی آئی خان میں 77 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here