19

اسکردو میں جھیلیں جم گئیں استور میں درجہ حرارت منفی 10 ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج برقرار

کالام میں منفی 8 اور قلات میں منفی 5 تک گر گیا
پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند چھائی رہی
مالاکنڈ، مکران ڈویژن، بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج برقرار ہے، اسکردو میں جھیلیں جم گئیں۔ استور میں درجہ حرارت منفی 10، کالام میں منفی 8اور قلات میں منفی 5 تک گر گیا۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پیر کو بھی چھائی رہی۔بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مزید گر گیا۔ اسکردو میں شدید سردی پڑ رہی ہے جس کے باعث جھیلیں جم گئیں، سیاح موج مستی کیلئے پہنچ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں پارہ منفی 10، اسکردو منفی 8، دیر منفی 6اور قلات میں منفی 5ریکارڈ گیا۔ملک کے دیگر شہروں میں سردی کا راج ہے، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت ایک، لاہور 6، پشاور 4اور کراچی میں 14ڈگری رہا۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی آگئی۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن، بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں