ملک میں نئے سال کاآغاز یخ بستہ ہواؤں اور سرد لہروں سے ہو گا۔ گلگت سے کراچی تک ٹھنڈی ہوائیں تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔ مزید ایک ہفتے تک میدانی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ، بارشیں کم ہونے سے میدانی علاقوں میں شدید دھند بنے گی۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف نے پیش گوئی کی ہے کہ سال کا آغاز پاکستان میں کولڈ ویو سے ہو گا، گلگت سے کراچی تک یخ بستہ ہوائیں تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ان دنوں سرد اور خشک ہے، دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ ، راتیں سرد ہیں، بارشیں معمول سے کم ہونے کے باعث میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ پر کولڈ ویو ملک کے زیادہ تر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی ، یخ بستہ ہوائیں ملک کے طول و عرض میں چلیں گی۔ ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ کولڈ ویو کا ز یادہ فوکس بلوچستان میں رہے گا ،دو روز بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائیں گے ،کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور تمام میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا ، پاکستان کے بالائی علاقے بھی کولڈ ویو کے زیر اثر آئیں گے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سرما کی اچھی بارش یا برف باری کا فی الحال امکان نہیں۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہو گی، بارشیں کم ہونے سے کولڈ ویو اور دھند بنتی ہے،مزید ایک ہفتے تک میدانی اور کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم خشک رہے گا ،8 سے 10 روز بعد پنجاب اور کے پی کے بارانی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں کم ہونے سے میدانی علاقوں میں شدید دھند بنے گی، دھند سے موٹر وے اور جی ٹی روڈ متاثر ہو گا ، شہری محتاط رہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
کالمز
” مسئلہ کشمیر اور اقوام عالم کی بے حسی ”
فلسطینیوں کے قتل عام کی 24 ویںبرسی اسرائیل کی وحشیانہ فائرنگ ١٥ شہید 1400 زخمی
اینج نئیں کری دا
کشمیر کاز ، ”قول و فعل” کے تضاد کی المناک صورتحال!
یہ وادی کشمیر ہے جنت کا نظارہ
کشمیری شہدا ء کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی
..مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں “کشمیریوں کی حالیہ ھلاکتیں ..”ہم کیا چاہتے ہیں؟ آزادی صرف آزادی. “کشمیری قیادت کا دو ٹوک ا علان
شہیدوں کے سردار سیدنا حضرت حمزہ
کشمیر
مظفرآباد… آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، افتخار گیلانی
مظفر آباد… آزاد کشمیر میں سیاحتی فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، مدحت شہزاد
مقبوضہ کشمیر میں5ایس ایس پی تبدیل
وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے حلقہ چار کے علاقے کٹکیر میں کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے لیا
پاسبان حریت جموں وکشمیرکے زیراہتمام مظفرآباد کی سینکڑوں بچیاں آصفہ بانو پر ہوئے ظلم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں
متنازعہ علاقوں میں آبادیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے جنسی زیادتیاں کی جارہی ہیں: ملیحہ لودھی