راولپنڈی اسلام آباد میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع، دیر بالا کے پہاڑوں پر آسمان سے سفید موتی برس پڑے
گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں شدید سردی میں منجمد خلتی جھیل سیاحوں کی توجہ کامرکز بنی ہوئی ہے
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج ہے۔منگل کو اسلام آباد میں بوندا بادی سے خنکی مزید بڑھ گئی۔راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی جس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔ جڑواں شہروں میں درجہ حرارت 4 ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔ دیر بالا کے پہاڑوں پر آسمان سے سفید موتی برس پڑے جس نے موسم شدید سرد بنا دیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کا مزا لینے پہنچ گئی۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں شدید سردی میں منجمد خلتی جھیل سیاحوں کی توجہ کامرکز بنی ہوئی ہے، بچوں نے جھیل کو کھیل کا میدان بنا لیا، خوب ہلہ گلہ کیا۔ صبح کے وقت سکردو میں پارہ منفی 7، قلات میں منفی 4 اور راولا کوٹ میں منفی 3 تک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں