ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرار آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی سرداورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرارہے،محکمہ موسمیات کے مطابق موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی سرداورخشک رہے گا۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کمشیر، وادی کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔اسکردو استور میں پارہ منفی نو قلات، گوپس، کوئٹہ منفی آٹھ، ہنزہ منفی سات، بگروٹ منفی چھ، کالام منفی پانچ اور دیر میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گاجبکہ پوٹھوہار ریجن، پنجاب کے مشرقی اور بالائی سندھ کیآب پاشی علاقوں میں کہر پڑنے سے سردی میں اضافہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں