ترک صدراور وزیراعظم سے خواجہ آصف کی ملاقات

0
34
  انقرہ / اسلام آباد.. وزیر خارجہ خواجہ آصف نے منگل کو انقرہ میں ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم بن یلدرم سے ملاقات کی۔ خواجہ آصف ہم خیال ممالک کے ساتھ باہمی مشاور ت کیلئے ترکی کے دورے پر ہیں۔وفد میں قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔ ترک قیادت سے ملاقات میں باہمی تعلقات، افغانستان اور خطے کی صورتحال کے علاوہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، روہنگیا میں مسلمانوں کے خلاف مظالم پر بات چیت کی گئی۔ صدر اردگا ن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here