امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیاں ‘ چیئرمین سینٹ نے خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کے لیے سینٹ کی ہول کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

0
58

ہول کمیٹی خارجہ پالیسی کے بارے میں رہنما اصول وضع کرے گی،سینٹ سے توثیق پر ان کو خارجہ پالیسی میں شامل کرنے کے لیے حکومت کو ارسال کر دیا جائے گا
ڈرافٹ کمیٹی نے وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں سفارشات تیار کر لی ہیں ، پاک امریکا تعلقات پر متفقہ پالیسی مسودہ تیار کر لیا گیا

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے امریکی صدر کو پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کے لیے سینٹ کی ہول کمیٹی کا اجلاس 28 اگست پیر کو طلب کر لیا ۔ ہول کمیٹی خارجہ پالیسی کے بارے میں رہنما اصول وضع کرے گی ۔ سینٹ سے ان کی توثیق پر ان کو خارجہ پالیسی میں شامل کرنے کے لیے حکومت کو ارسال کر دیا جائے گا ۔ ڈرافٹ کمیٹی نے وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں سفارشات تیار کر لی ہیں ۔ پاک امریکا تعلقات پر متفقہ پالیسی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ سینٹ اجلاس کے دوران جمعہ کو چیئرمین سینٹ نے ارکان کو آگاہ کیا کہ خارجہ پالیسی پر ڈرافٹ کمیٹی نے اتفاق رائے سے سفارشات کا مسودہ تیار کیا ہے ۔ یہ مسودہ تمام ارکان کو ہول کمیٹی کے اجلاس کے نوٹس کے ساتھ بھیج دیا جائے گا ۔ ہول کمیٹی کا اجلاس پیر کو 3 بجے ہو گا ۔ سفارشات پر بحث ہو گی اسی شام کو 5 بجے سینٹ کا اجلاس ہو گا اور خارجہ پالیسی کے رہنما اصولوں پر مبنی رپورٹ کو حتمی منظوری دی جائے گی ۔ ارکان کے پاس تیاری کے لیے وقت ہے مسودہ کو دیکھ لیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here