28

جلد ہی دونوں بھائی جیل میں نظر آئیں گے.ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور /اسلام آباد۔۔اگر حکومت رپورٹ کے راستے میں رکاوٹ بنی تو احتجاج کا آپشن موجود ہے،طاہرالقادری
حتمی طور پرنہیں کہہ سکتا مگر مشاہدات کے نتیجے میں سامنے آرہا ہے جلد ہی دونوں بھائی جیل میں نظر آئیں گے
حکومت میں اخلاقی قدریں نہیں ہوتیں،اپنے اقتدار اور کاروبار کے لئے حکمران اندھے ہوجاتے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی گفتگو

لاہور /اسلام آباد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اگر حکومت رپورٹ کے راستے میں رکاوٹ بنی تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔منگل کو نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ میں حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا مگر حالات اور مشاہدات کے نتیجے میں سامنے آرہا ہے کہ جلد ہی دونوں بھائی جیل میں نظر آئیں گے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت میں اخلاقی قدریں نہیں ہوتیں، اپنے اقتدار اور کاروبار کے لیے حکمران اندھے ہوجاتے ہیں، ان کے لئے بے گناہ افراد کی لاشیں اور خون بہانا ایسے ہوجاتا ہے جیسے وہ پانی بہارہے ہوں۔سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے رپورٹ کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی)کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا، اس موقع پر پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 90 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعے کی جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کی تھی لیکن اس انکوائری رپورٹ کو عام نہیں کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں