شیخ رشید بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

0
144

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان شاہ زیب خانزادہ کاکہناتھاکہ اب حکومتی وزراءکی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ منگوائے جارہے ہیں جبکہ اپوزیشن بھی کہتی رہی جس پر پروگرام میں شریک شیخ رشیداحمد نے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا، آپ سنادیں اگر کہاہے تو۔۔۔ شیخ رشید کے اس چیلنج پر شاہ زیب خانزادہ نے مسکراتے ہوئے کہاکہ میں سنادوں گا،آپ کو برا نہیں لگے گاجس پر شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ مجھے خوشی ہوگی، آپ دکھادیں ، میں آپ کو کال کروں گا، اگر کہاہوگا تو کسی اور حوالے سے کہا ہوگا، جے آئی ٹی سے متعلق نہیں کہا۔ اس چیلنج پر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں 21اپریل کی شیخ رشید احمد کی ویڈیو چلادی جس میں اُنہوں نے کہاکہ ”یہ جے آئی ٹی جو انہوں نے بنائی ہے ، جاتی عمرہ انوسٹی گیشن اتھارٹی ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here