بھارت نے پاکستان کوتباہ کرنے کافیصلہ کرلیا

0
105

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو اندر سے تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ بیانات کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے،ٹرمپ اور مودی کے بیانات ایک جیسے ہیں ۔امریکا کی نئی افغان پالیسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات پرقومی

اسمبلی میں بحث کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات اتنے برے کبھی نہیں تھے جتنے آج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکا کے ساتھ بیک ڈور چینل کھولے، افغانستان میں لڑنے والے تمام 40 ممالک امریکا کے زیر اثر ہیں۔امریکی پالیسی کا جواب مظاہرہ کر کے دیاجارہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد پکڑے اور مارے گئے ۔دنیا میں ایسا کوئی واقعہ نہیں جس کے ڈانڈے پاکستان سے نہ ملتے ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کےایسے ایسے پارٹنرنکلیں گےکہ لوگ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان نے لی ہے۔چار سالوں میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیا ہے۔سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ میڈیا پر دفتر خارجہ سے متعلق خبریں شرمناک ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد پکڑے اور مارے گئے ۔دنیا میں ایسا کوئی واقعہ نہیں جس کے ڈانڈے پاکستان سے نہ ملتے ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کےایسے ایسے پارٹنرنکلیں گےکہ لوگ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان نے لی ہے۔چار سالوں میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیا ہے۔سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ میڈیا پر دفتر خارجہ سے متعلق خبریں شرمناک ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here