53

سام سنگ گلیکسی اے 8 کی تصاویر لیک

سام سنگ کمپنی کی جانب سے سال 2018 کے آغاز میں نیا اسمارٹ فون گلیکسی اے 8 متعارف کروانے کی توقع کی جا رہی ہے. فون سے متعلق تفصیلات اور تصاویر سامنےآ گئیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گلیکسی اے 8 میں بھی گلیکسی ایس 8 کی طرح انفینٹی ڈسپلے اور بیزل لیس اسکرین دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون کے فرنٹ پر دو کیمروں کو شامل کیا جائے گا جو کہ ایک غیر معمولی بات ہے کیوں کہ سام سنگ کمپنی نے ابھی تک کسی بھی اسمارٹ فون کے فرنٹ پینل پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل نہیں کیا گیا۔ فون کو آئندہ سال جنوری میں متعارف کروایا جائے گا ۔ گیلکسی اے 8 کے ساتھ سیمسنگ گلیکسی اے فائیو 2018 اور اے سیون بھی پیش کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں