سلمان نے جان ابراہم کو فلم ’’ریس 3‘‘ سے باہر کردیا

0
56

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایکشن ہیرو جان ابراہم کو فلم ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل سے باہر نکلوادیا۔

سلمان خان اداکاری اور اپنی دوستی کے ساتھ ساتھ غصے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فلم نگری میں کوئی بھی ہدایت کار، فلمساز اور اداکار ان کی ناراضی مول نہیں لیتا۔

فلم نگری کے کئی فلمسازوں، اداکاروں ، اداکاراؤں اور گلوکاروں کے کیرئیر سلمان خان کی ناراضی اور غصے کے باعث زوال کا شکار ہوچکے ہیں۔

فلم نگری کے صف اول کے اداکار گووندا، سنیل شیٹھی، شاہ رخ خان، سنجے دت ، انیل کپور سمیت کئی سپر اسٹارز دبنگ خان کے ساتھ دوستی کا دم بھرتے نہیں تھکتے ہیں لیکن وہیں بیشتر اداکار ان کے غصے کا خمیازہ اب تک بھگت رہے ہیں جس میں ویویک اوبرائے اور جان ابراہم شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایکشن اسٹار جان ابراہم کے ساتھ 12 سال پرانی ناراضی نہیں بھول پائے ہیں۔

سلو میاں نے فلم ’’ریس 3‘‘ کے پروڈیوسر رمیش تورانی سے جان ابراہم کو فلم سے باہر کرنے کی صورت میں ہی کام کرنے کی شرط رکھی تھی جس پر فلم ساز نے بھی جان کو پروجیکٹ سے ہی آؤٹ کرنے میں عافیت جانی اور اب ان کی بجائے نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا کو فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے۔

یاد رہے کہ جان ابراہم نے فلم ’’ریس 2‘‘ میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ فلم کے تیسرے سیکوئل میں بھی کام کرنے کے لیے تیار تھے۔

واضح رہے کہ سلمان خان’’کک‘‘ کے بعد ایک بار پھر ’’ریس 3‘‘ میں منفی کردار میں نظر آئیں گے جس میں ان کے مدمقابل جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here