والد سے پوچھے بغیر کبھی فلم سائن نہیں کرتا، سلمان خان

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان ایک بار جو کمٹمنٹ کر لیتے ہیں تو پھر وہ خود کی بھی نہیں سنتے لیکن وہ اپنے والد سلیم خان کی کبھی نافرمانی نہیں کرتے۔
سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ سب کو نہ کہہ سکتے ہیں لیکن اپنے والد کی کسی بات سے کبھی انکار نہیں کرتے اور جو کہتے ہیں اس پر فوری عمل کرتے ہیں۔
سلمان خان نے کہا کہ ان کے تمام اہم معاملات کے فیصلے ان کے والد ہی لیتے ہیں اور بچوں کو چاہیے کہ وہ والد کی بات مانیں۔دبنگ خان نے مزید بتایا کہ جب بھی وہ کوئی فلم کرتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے والد سے فلم کے کرادار اور اسکرپٹ کے بارے میں رائےضرور لیتے ہیں، والد کی ہاں کے بعد ہی وہ فلم سائن کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں