انڈین مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل ‘اردو ۔1 ‘کو اظہار وجوہ نوٹس جاری، تین روز میں جواب طلب

0
79

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے انڈین مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل ‘اردو ۔1’کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کر تے ہوئے تین روز میں جواب طلب کر لیاہے ۔ ‘اردو۔1’ کا مذکورہ اقدام پیمرا اتھارٹی کے 19اکتوبر 2016 ء کے فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس کی رُو سے تمام نجی ٹی وی چینلزپر انڈین مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں اتھارٹی کے فیصلے سے میسرز ہورائزن میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو اُسی روز آگاہ بھی کر دیا گیا تھا ۔ مذکورہ خلاف ورزی پر اتھارٹی نے ‘اردو۔1’کو انڈین مواد کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے چینل انتظامیہ سے تین روز یعنی 6جولائی 2017ء دوپہر بارہ بجے تک جواب طلب کر لیا ہے نیز چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی مذکورہ تاریخ پر ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے۔ عدم پیروی کی صورت میں یکطرفہ کاروائی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here