اوپو نے پاکستان میں A71سمارٹ فون متعارف کرادیا

0
73

عالمی سطح کے موبائل ٹیکنالوجی برانڈ اوپو (OPPO) نے پاکستان میں سیلفی ٹیکنالوجی کے ساتھ حیران کن ڈیزائن سے آراستہ نیا اسمارٹ فون A71متعارف کرادیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں آکٹا کور سی پی یو پلس، 3 جی بی ریم اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری کی بہترین خصوصیات ہیں۔ اوپو کے A71اسمارٹ فون میں نہ صرف آکٹا کور پروسیسر کی سب سے اہم خصوصیت ہے جو ڈیوائس کی روانی کے ساتھ کارکردگی کو یقینی بناتی ہے بلکہ فرنٹ کیمرے میں بیوٹیفائی 4.0 ٹیکنالوجی کی بدولت فوٹوگرافی کا شاندار آپشن ہے جبکہ بیک کیمرے سے زندگی کے تفریحی لمحات کو شاندار انداز سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس ڈیوائس کی پتلی اور دھاتی سطح ہے جس کی بدولت وہ پہلی نظر میں ہی الگ سے نظر آتا ہے۔ یہ ڈیوائس پاکستان میں 19 ہزار 899 روپے کے ساتھ گولڈ اور بلیک رنگ میں تمام آف لائن اسٹورز پر دستیاب ہے۔

A71اسمارٹ فون کے متعارف ہونے پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانج نے کہا، ”تیزرفتار اور تغیرپذیر نسلوں کے ہمراہ اوپو کا عزم ہے کہ اپنے صارفین اور پرستاروں کو ہر گزرتے روز کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی فراہم کرے۔ ہمیں پاکستان میں بڑے اسمارٹ فون برانڈ کے طور پر اپنی شناخت بنانے میں اوپو کے ان پرستار کی محبت اور تعاون نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ A71اسمارٹ فون کی شاندار باڈی اور فیچرز کی بدولت صارفین اسے روانی کے ساتھ استعمال کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

اوپو کے A71اسمارٹ فون میں کلر او ایس 3.1 ہے جو آپریشنز کے استعمال میں ایک بار پھر اپ گریڈ کیا گیا جس کی بدولت یہ پہلے سے تیزرفتار اور محفوظ ہے۔ پیمنٹ کے مواقع پر کلر او ایس 3.1 سیفٹی کی بورڈ متعارف کراتا ہے اور محفوظ پیمنٹس کو گارنٹی کے ساتھ محفوظ بنانے کے لئے ان مراحل کو اسکین کرتا ہے۔ اس ڈیوائس میں اسپلٹ اسکرین، آئی پروٹیکشن ڈسپلے جیسے دیگر اہم فیچرز بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اسپلٹ اسکرین پر دو ایپلی کیشنز ایک ساتھ چلاسکتے ہیں جیسے ایک اسکرین سے اپنی پسندیدہ ٹی وی سیریز ملاحظہ کریں اور اسی دوران دوسری اسکرین پر واٹس ایپ پر دوست سے کسی پروگرام کی منصوبہ بندی کے لئے گفتگو کرلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here