مویشیوں کی فروخت اور آن لائن قربانی کے رجحان میں سال بہ سال اضافہ

0
94

پاکستان میں انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کے رجحان میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد بالخصوص موبائل انٹرنیٹ کی سہولت عام ہونے کے باعث اب قربانی کا فریضہ بھی آسان ہوگیا ہے۔ روایتی طریقے میں مویشی منڈی کا رخ کرکے اپنی پسند کے گائے بکرے کا انتخاب ایک مشکل عمل ہے تاہم انٹرنیٹ نے اب یہ مشکل بھی آسان کردی ہے اور قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے جانور خرید سکتے ہیں اور قربانی میں بھی حصہ ڈال سکتے ہیں۔

اس ضمن میں متعدد ویب سائٹس گزشتہ کئی سال سے کام کررہی ہیں تاہم اس سال سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور کلاسیفائیڈ اشتہار چلانے والی کمپنیوں کی ویب سائٹس پر بھی قربانی کے جانوروں اور اجتماعی قربانی کے اشتہارات کی بھرمار ہے۔ بڑے کیٹل فارمز نے فیس بک پر اپنے پیج بنالیے ہیں جن کے ذریعے جانورں کی نمائش اور آئندہ سال کے لیے پیشگی آرڈرز وصول کیے جا رہے ہیں۔

آن لائن قربانی کی سہولت اور قربانی کے جانور فروخت کرنے والی ایک اور سرفہرست ویب سائٹ عید قربانی ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے قیمت کے لحاظ سے مناسب ویب سائٹ ہے جس کے ذریعے اوسط وزن کا بکرا 16ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ بچھڑوں کی قیمت 65 ہزار سے ایک لاکھ 68ہزار روپے تک درج ہے۔ کمپنی قربانی کے جانور گھروں تک مفت ڈلیور کرتی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم مسلمانوں کی جانب سے قربانی اور گوشت کی تقسیم کی ذمے داری بھی ادا کی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here