مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل علاقائی استحکام اور ترقی کے لئے ضروری ہے نفیس ذکریا

0
50

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل علاقائی استحکام اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں معاملہ حل کرنے کی بجائے مسائل پیدا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان میں دہشت گردی کی مالی معاونت کررہا ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے پورے خطے پر بری طرح اثرات پڑے ہیں۔نفیس ذکریا نے کہا کہ خواجہ آصف خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے کل ترکی کا دورہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here