بانی نفیس گروپ حاجی محمدسلیم پاکستان میں انتقال کرگئے

0
84

ریاست جموں و کشمیر کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حاجی محمد سلیم بانی نفیس گروپ جنہیں لوگ آزاد کشمیر کا ایدھی قرار دیتے ہیں حرکت قلب بند ہونے سے پاکستان میں انتقال کرگئے مرحوم نے برطانیہ میں 1972میں چھوٹے پیمانے سے کاروبار کا آغاز کیا جو اس وقت پورے برطانیہ اور پاکستان تک پھیل چکا ہے۔ حاجی محمد سلیم سماجی اور رفاعی کاموں کیوجہ سے معاشرے میں عزت و تکریم کی نظر سے دیکھے جاتے تھے مرحوم نے کروڑوں روپے کی لاگت سے آزاد کشمیر کا پہلا کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سنٹر میرپور میں قائم کیا جو انہوں نے حکومت آزاد کشمیر کے حوالے کردیا تھا اسکے علاوہ غریبوں مسکینوں اور یتیموں کی ہمیشہ امداد کرتے تھے۔ مرحوم کے چاروں بیٹے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ حاجی محمد سلیم کی وفات سابق لارڈ میئر محمد عجیب، سابق لارڈ میئر غضنفر خالق، سابق کونسلر چوہدری الطاف حسین، سراج احمد، اعتزاز اصغر اور دیگر نے ورثاء سے اس موقع پر اظہار افسوس کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here