سوزوکی موٹرز کی مہران اور ویگن آور کی قیمتوں میں اضافہ

مہران کی قیمت 6 لاکھ نواسی ہزار، وی ایکس آر کی قیمت 7 لاکھ 42 ہزار ہو گی
کراچی سوزوکی موٹرز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں10 سے 20 ہزار تک اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق شروع ہو چکا ہے۔ سوزوکی کی بولان، راوی، اور مہران وی ایکس اور وی ایکس آر کی قیمتوں میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ویگن آر کی قیمت میں 20 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 10 لاکھ 74 ہزار ہو گی جبکہ ویگن آر وی کی نئی قیمت 11 لاکھ چودہ ہزار ہو گی۔ مہران کی قیمت 6 لاکھ نواسی ہزار جبکہ وی ایکس آر کی قیمت 7 لاکھ 42 ہزار ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں