چوہدری نثار کی عزت کرتی ہوں ان کے اپنے خیالات ہیں، مریم نواز

0
56

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ چوہدری نثار میرے بڑے ہیں ان کی عزت کرتی ہیں جب کہ ان کے اپنے خیالات ہیں۔

خیال رہےکہ جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ بچے بچے ہوتے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں، مریم نواز کا بے نظیر بھٹو کے ساتھ موازانہ درست نہیں اگر انہیں لیڈر بننا ہے تو خود کو ثابت کرنا پڑے گا۔

چوہدری نثار سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار میرے بڑے اور والد کے ساتھی ہیں، ان کی بہت عزت کرتی ہیں جب کہ ان کے اپنے خیالات ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے فیصل میر کو میدان میں اتارا ہے۔

کلثوم نواز ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور ان کی انتخابی مہم ان کی صاحبزادی مریم نواز چلا رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here