اگر ایک ہفتے میں وزیر اعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے :لاہور ہائی کورٹ بار

0
47

سیکریٹری لاہور ہائی کورٹ بار عامر سعید راں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ایک ہفتے میں استعفیٰ نہیں دیا تو آئندہ ہفتے ملک گیر احتجاج ہو گا ۔عامرسعید راں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم اپنے منصب پر رہنے کا آئینی و اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں اور انہیں وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھاثابت ہو گیا وزیر اعظم آف شور کمپنی کے مالک ہیں اس لیے اب وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ۔سیکریٹری لاہور ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ 13سوالات پر نواز شریف ا ور ان کا خاندان تسلی بخش جواب نہیں دے سکا ،مریم نواز نے بھی جے آئی ٹی میں بوگس تفصیلات جمع کرائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here