جے آئی ٹی کے خط پر آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ایک لیڈی افسر فراہم کردی مریم نواز کل بدھ کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگی

0
96

جے آئی ٹی کے خط پر آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ایک لیڈی افسر فراہم کردی ۔ ذرائع کے مطابق پاناما کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے آئی جی اسلام اباد کو خط لکھا تھا کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ایک لیڈی افسر فراہم کی جائے، جس پر آئی جی نے  لیڈی پولیس افسرکی ڈیوٹی مقرر کردی۔ ذرائع  کے مطابق ایس ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کو مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ڈیوٹی کے لئے مقرر کر دیاگیا ہے ۔یاد رہے کہ مریم نواز کل5 جولائی کو جے آئی ٹی کے سامنے   پیش ہونگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here