بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 28ہزار سے زائد بنکرز بنائے گا

کٹھوعہ ، سمبا، راجوری اور پونچھ اضلاع میں بنکرز کی تعمیر کے لیے 415کروڑ روپے کی منظوری
سرحدوں پر ایل ای ڈی لائٹس اور نئے تکنیکی راڈار نصب کئے جائیں گے۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی، سری نگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 28ہزار سے زائد بنکرز بنائے گا۔بھارتی حکومت نے کٹھوعہ ، سمبا، جموں، راجوڑی اور پونچھ اضلاع میں بنکرز کی تعمیر کے لیے 415کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق سرحد کے پاس رہنے والے افراد کے لیے 28ہزار 4سو سے زائد بنکرز تعمیر کیے جائیں گے، اس طرح یہ لوگ سرحد پار سے ہونے والے شیلنگ سے محفوظ رہیں گے۔بھارتی وزارت داخلہ نے کٹھوعہ ، سمبا، جموں، راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں 14ہزار سے زائد بنکرز کی تعمیر کے لیے 415کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ان بنکرز کی تعمیر کا کام جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔ ادھربھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لکھنو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے نیا سرحدی سیکورٹی نظام متعارف کرایا جارہا ہے، جس کے تحت سرحدوں پر ایل ای ڈی لائٹس اور نئے تکنیکی راڈار نصب کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.