روٹا وائرس دست یا اسحال کی بیماری ہے یہ آنتھڑیوں پر اثر انداز ہوتا ہے اس کی علامات میں بخار ، الٹی یا قے ، پتلے پیٹ جیسے پاخانے یا پیٹ میں درد ہے #/H

راولاکوٹ کمانڈنٹ شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ برگیڈئیر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عبادت ہے لوگو ںمیں بیماریوں سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی و شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔صفائی نصف ایمان ہے ۔ صفائی کا خیال رکھنے سے بہت سے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ۔پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔جو قومیں اس پر عمل پیر ا ہوتی ہیں وہ بیماریوں سے بڑی حد تک محفوظ رہتی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز راولاکوٹ انٹر نیشنل ہوٹل میں روٹا وائرس ویکسین کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس تقریب کا اہتمام ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر دائود خان نے کیاتھا ۔ تقریب میں ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکل سٹاف ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مختلف مکاتب فکر کے زعماء نے شرکت کی ۔تقریب کی صدارت ڈی ایچ او پونچھ نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین ، پیرامیڈیکل سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کاوشوں سے آزاد خطہ گزشتہ اٹھارہ سال سے پولیو فری ہے ملازمین کے مسائل بھی اپنی جگہ موجود ہیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کئی کئی ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جاتی اس کے باوجود وہ اپنے فرائض کی ادائیگی جان فشانی سے کررہی ہیں جو قابل تحسین ہے ۔مقررین نے کہا کہ روٹا وائرس دست یا اسحال کی بیماری ہے یہ آنتھڑیوں پر اثر انداز ہوتا ہے یہ وائرس بچوں میں دست و اسحال کی بڑی وجہ ہے ۔ اس کی علامات میں بخار ، الٹی یا قے ، پتلے پیٹ جیسے پاخانے یا پیٹ میں درد ہے اگر اس طرح کی علامات ظاہر ہوں تو فور ی طور پر قریبی مرکز صحت سے رابطہ کیاجانا چاہیے ۔اس سے بچائو کیلئے ضروری ہے کہ پیدائش سے چھ ماہ تک بچے کو صرف ماں کا دودھ پلایا جائے بچے کی دیکھ بھال سے پہلے صابن سے ہاتھ دھوئے جائیں روٹا ویکسین کی پہلی خوراک کی زیادہ سے زیادہ حد 23ماہ ہے بچے کے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھاجانا ضروری ہے تاکہ وائرس اثر انداز نہ ہو۔اس تقریب سے مہمان خصوصی کمانڈنٹ شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ برگیڈئیر ڈاکٹر لیاقت علی خان، صدر تقریب ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر دائود خان، پی ایم اے آزادکشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر واجد ، پروگرام منیجر ای پی آئی لیڈی ڈاکٹر بشر ی شمس ، ڈاکٹر عمر ، خالد محمود خان، سردار سجاد حنیف ، صفیہ خلیل ، ڈاکٹر انÛ8

اپنا تبصرہ بھیجیں