پاک فوج پر قوم کو فخر ہے ۔ آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان

قوم کو وطن کے ان سپوتوں پر ناز ہے جنہوں نے اپنا آج وطن کے روشن کل کیلیے قربان کر دیا
اسلام آباد آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کرنل سہیل عابد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ پاک فوج پر قوم کو فخر ہے۔بلوچستان میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قوم کو وطن کے ان سپوتوں پر ناز ہے جنہوں نے اپنا آج وطن کے روشن کل کیلیے قربان کر دیا۔انہوں نے کرنل سہیل کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی سربلندی کیلیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں