کھوئی رٹہ۔۔کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر اور گولہ باری سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا

گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں.
کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر اور گولہ باری سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں ٹائیں ، کس جمیری ، بھینس گالہ، کین ٹھی میں بھارت نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلا ع موصول نہیں ہوئی گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں عوام علاقہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے حوصلوںکو پست نہیں کر سکتا ہے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے جس کا مقابلہ کرنابھارت جیسے بزدل دشمن کے بس کی بات نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں