34

پانچ جنوری کا دن کشمیری عوام کی فاتح دن ہے۔۔پیر علی رضا بخاری

پانچ جنوری کا دن کشمیری عوام کی فاتح دن ہے۔۔پیر علی رضا بخاری
بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے.
ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ پانچ جنوری کا دن کشمیری عوام کی فاتح دن ہے جب اقوام متحدہ نے کشمیر پر بھارتی قبضہ کو مسترد کردیا اور کشمیری عوام کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار دیا جمعہ کو آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ5جنوری یوم حق خودارادیت کا تاریخ ساز دن کشمیری عوام اور قیادت کو عزم اور استقامت کے ساتھ اپنی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے کا حوصلہ عطا کرتا ہے۔ دونوں اطراف کے کشمیری عوام پانچ جنوری کو یوم حق خودارادیت مناتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے 5 جنوری 1949 کی قرارداد منظور کی تھی جس میں پاکستان اور بھارت کی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے اس کا بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ کشمیری عوام کی رائے معلوم کرنے کے لیے بین الاقوامی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے حق خودرادیت دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں رائے معلوم کرنے کے لیے بین الاقوامی نگرانی میں رائے شماری کا اہتمام کیا جائے گا جنوری 1949 کو منظور کی جانے والی قرارداد میں کشمیریوں کا یہ حق تسلیم کیا گیا تھاکہ وہ آزاد طریقے سے ووٹ کے ذریعے بھارت یا پاکستان میں سے کسی کے ساتھ اپنا مقدر وابستہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور تمام حکومتیں تو کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نہ صرف احترام بلکہ اس کے حق میں اقوام متحدہ ،او آئی سی سمیت مختلف فورمز پر آواز اٹھاتی آئی ہیں مگر بھارت اپنے عالمی سطح پر کئے گئے وعدوں کے باوجود کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے لئے طاقت کا استعمال کررہا ہے مگر کشمیری عوام بھارتی فوجی طاقت سے نہیں ڈرتے وہ اس بات کا تہیہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت سے اپنا پیدائشی حق ،حق خودارادیت لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس لئیاب وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرتے ہوئے ان پرعملدرآمد کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں