16

مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ نے بحیثیت محتسب آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

قائم مقام صدر آزاد جموں وکشمیر شاہ غلا م قادر نے ان سے حلف لیا
مظفرآباد قائم مقام صدر آزاد جموں وکشمیر شاہ غلا م قادر نے مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ سے بحیثیت محتسب آزاد جموں وکشمیر عہدے کا حلف لے لیا ۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کے روز ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، ڈپٹی سپیکرآزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر، وزیر خوراک سید شوکت شاہ ، چیئرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن کرنل(ر) وقار احمد نور ، سیکرٹریز حکومت ، ایڈووکیٹ جنرل ، سربراہان محکمہ جات ، اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری سروسزراشد حنیف نے مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ کی بحیثیت محتسب آزاد جموں وکشمیر تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں