26

آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے بحیثیت اعزازی آڈیٹر جنرل آف آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے ان سے حلف لیا

مظفرآبادچیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر سے بحیثیت اعزازی آڈیٹر جنرل آف آزاد جموں وکشمیر عہدے کا حلف لے لیا ۔ حلف برداری کی تقریب آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ممبران اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ، احمد رضا قادری کے علاوہ ملک پرویز اختر اعوان ، سیکرٹری مالیات آزادحکومت ریاست جموںو کشمیر محمد فرید تارڑ ، سیکرٹریز حکومت ، ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیررضا علی خان ، سربراہان محکمہ جات ، کنٹرولر جنرل اکائونٹس پاکستان شگفتہ خانم ، ڈپٹی آڈیٹر جنرل پاکستان حشمت اقبال ، اکائونٹنٹ جنرل آزاد کشمیر محمد ایاز خان ، ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل محمد حسن رانا، محکمہ مالیات کے آفیسران اور دیگر بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں آزاد کشمیر کے سیکرٹری قانون انصاف و پارلیمانی امور ارشاد احمد قریشی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کا بطور اعزازی آڈیٹرجنرل آف آزاد جموں وکشمیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں