مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت محمد فرحان وانی اور اشرف خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے افسر نے دعویٰ کیا کہ سرچ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دونوں افراد کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیر کے جنوبی اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں