ہر طر ف نواز شریف کی ریلی کا شور مگر پا ک فوج سے چپکے سے ایسا اعلان کر دیا کہ جس نے سنا خو شی سے جھوم اٹھا

0
162

ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ یہ سرچ آپریشن رات گئے کچلاک، سریاب ہزار گنجی اور نواں کلی میں ہوا جس دوران گرفتار ہونے والے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے ایس ایم جی، پستول اور غیر قانونی گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here