بھارتی فوج نے چینی علاقے میں داخل ہوکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، چین

0
93

سکم چین کا حصہ ہے،یہ سرحد چین اور برطانیہ کے درمیان1890ء میں معاہدے کے بعد طے ہوئی تھی
بھارت کی تمام حکومتیں اسے تسلیم کرچکی ہیں لیکن اگر بھارت چینی سرحد کے حصے میں داخل ہوگا تو اس کی ذمے داری خود بھارت پر عائد ہوگی
جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحری بیڑے کی آمد کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ اور چینی ہم منصب میں رابطہ ہوا ہے
چینی صدر نے امریکی ہم منصب پر واضح کردیا امریکی  بحری بیڑے کی آمد اشتعمال انگیزی ہے۔ اسے برداشت نہیں کیا جائیگا، ترجمان وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ بھارتی فوج نے سکم سرحد کے چین کے حصے میں داخل ہوکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ نئی دہلی کو عالمی کنونشن کی پاسداری کرنا چاہئے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکم چین کا حصہ ہے۔ یہ سرحد چین اور برطانیہ کے درمیان اٹھارہ سو نوے میں معاہدے کے بعد طے ہوئی تھی۔ بھارت کی تمام حکومتیں اسے تسلیم کرچکی ہیں لیکن اگر بھارت چینی سرحد کے حصے میں داخل ہوگا تو اس کی ذمے داری خود بھارت پر عائد ہوگی۔چینی ترجمان نے بتایا کہ جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحری بیڑے کی آمد کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ اور چینی ہم منصب میں رابطہ ہوا ہے۔ چینی صدر نے امریکی صدر پر واضح کردیا ہے کہ امریکی  بحری بیڑے کی آمد اشتعمال انگیزی ہے۔ اسے برداشت نہیں کیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here