لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواستیں مستردکر دیں

0
44

لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں اور کلثوم نواز کو این اے 120 میں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

تفصیلات کے مطابق کلثوم نواز کیخلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے کی ،لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 میں مسلم لیگ کی امیدوارکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف پیپلزپارٹی اور عوامی تحریک نے درخواستیں دائر کیں تھیں جن کو ہائیکورٹ نے مسترد کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here