بھارت کے ”بلاتکاری بابا“ رام رحیم نے جیل میں پہلی رات کیسے گزاری؟ بھارتی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا

0
115

بھارت کے ”بلاتکاری بابا“ کو 2 الگ الگ مقدمات میں 20 سال کیلئے قید کی سزا سنائی گئی تو اس نے کل پہلی رات جیل میں گزاری لیکن وہاں کیا کرتا رہا؟

 رام رحیم نے پہلی رات بھوکے گزاری اور طبیعت خرابی سے متعلق ”ڈرامے بازی“ کرتا رہا۔ ”سًزا سنائے جانے کے بعد ”بلاتکاری“ بابا رام رحیم سنگھ کی زندگی اب جیل میں کٹ رہی ہے۔ جیل میں بھی اس کی لائن ’کٹ‘ گئی ہے اور وہ خوب ڈرامہ کر رہا ہے۔ جیل میں پہلے دن کھانا پیش کیا گیا تو وارڈن نے اسے کھانا کھانے کو کہا جس پر رام رحیم نے انکار کر دیا، جیل وارڈن نے کہا کہ کھانا کیوں نہیں کھا رہے، کیا طبیعت ٹھیک ہے؟ رام رحیم نے کہا کہ نہیں تو جیل وارڈن نے کہا کہ ڈاکٹر کی ضرورت ہے؟ میں جیل کے ڈاکٹر کو بلا سکتا ہوں۔رام رحیم نے کہا کہ ڈاکٹر کو بلا لو، ڈاکٹر آیا اور اس نے چیک اپ کرنے کے بعد کہا کہ بے وجہ پریشان ہو رہے ہیں، آپ کی طبیعت تو بالکل ٹھیک ہے۔ ڈاکٹر نے رام رحیم کو دوا دی جسے رام رحیم نے ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھا لیا، لیکن کھانا پھر بھی نہیں کھایا اور رات بھر بھوکا رہا۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here