حفیظ آئی سی سی مخالف متنازع انٹرویو کے معاملے میں کلیئر قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو ایک انٹرویو میں آئی سی سی کے خلاف بیان کے معاملے میں کلئیر قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کے خلاف بیان دینے پر شوکاز دیتے ہوئے آج ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا،آل راؤنڈر تین رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی پر تنقید نہیں کی بلکہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانے کی تجویز دی تھی لیکن بدقسمتی سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔کمیٹی نے حفیظ کو مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں کلیئر قرار دے دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں