مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات 2018-کیلئے وکلاء آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات میں فول پروف سیکیورٹی اورسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات برائے سال 2018-2022کیلئے وکلاء آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔دوران پولنگ آزادکشمیر بھر میں فول پروف سیکیورٹی تعینات ۔سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔پولنگ صبح 9بجے تا مزید پڑھیں

تین سال سے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری شخص قائل

کوٹلی تحصیل انتظامیہ دولیاں جٹاں کا کارنامہ،تین سال سے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری شخص کو قائل کرلیا۔مذکورہ شخص نے بیٹیوں کو تو پولیو کے قطرے پلادیے تھے مگر بیٹے کو کسی انجانے خوف کے باعث قطرے پلانے سے انکاری تھا، ہر بار پولیو ٹیم مذکورہ شخص کے گھر گئی مگر ناکام مزید پڑھیں

نیلم۔۔آزادکشمیر میں 5نئے حلقہ جات بنائے جائیں گے ان میں نیلم ویلی بھی شامل ہے۔ فاروق حیدر خان

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اہلیان نیلم شہیدوں اور غازیوں کے وارث ہیں۔ضلع نیلم کی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلم لیگ(ن) کی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔مظفرآباد تانیلم روڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے 35کروڑ روپے اس مالی سال مزید پڑھیں

رابغ میں آزاد کشمیر کے 70 ویں یوم تاسیس کی تقریب

کشمیر کمیونٹی رابغ کے زیر اہتمام تقریب میں جموں کشمیر لبریشن لیگ کے بزرگ رہنما سردار سبیل خان مہمان خصوصی تھے کشمیر کمیونٹی رابغ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے 70 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور مزید پڑھیں

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے؛ سردار عتیق

آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیرا عظم سردار عتیق احمد خان برطانیہ کے شہر برمنگھم میں تاریخ ساز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں حقیقی اور پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے اقوام عالم کو کشمیرکی سنگین صورتحال کا اندازہ کرتے ہوئے بھارت مزید پڑھیں

اقوام عالم کو کشمیری بچوں کی طرف بھی توجہ دینا ہو گی ، راجہ فاروق حیدر

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام عالم کو کشمیری بچوں کی طرف بھی توجہ دینا ہو گی مزید پڑھیں

وادی لاقانونیت کی شکار، پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہو گئی ہے ؛جماعت اسلامی

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے کہا ہے کہ وادی بھر میں حریت نواز سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کی بلالحاظ عمر گرفتاری سے ایک سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے۔ نیز عدالتی احکامات کے باوجود نظر بندوں کو رہانہ کرنے سے یہاں کے عدالتی نظام پر ہی عوام کا اعتماد دن بدن کم ہوتا جارہا ہے۔ ترجمان جماعت مزید پڑھیں

تحریک آزادی کشمیر حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے راجہ فاروق حیدر خان

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے عالمی سطح پر موثر انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کرنے میں تارکین وطن کا بہت بڑا کردار ہے کشمیر کونسل یورپ نے تحریک آزادی کشمیر کو یورپی اقوام مزید پڑھیں

کلچرایونٹ کے دوران انڈین گانے بھی صدرگرامی کے کہنے پر بند کروائے گئے صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آزادریاست جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان سے متعلق سوشل میڈیا اور کچھ پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات میں حقائق سے مغائر خبریں نشر کی گئیں۔صدرآزادکشمیر ایک چیئرٹی پروگرام میں موجود تھے جس کا انعقاد کوسٹ فار ایجوکیشن نامی ایک تنظیم نے کیا تھا۔یہ تنظیم آزادکشمیر میں ایجوکیشن کے مزید پڑھیں

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کی وزیراعظم آزاد کشمیرسے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر یورپ میں جاری کوششوں پر تبادلہ خیال

/اسلام آباد۔برسلز چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضا سید نے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے کشمیرہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال خاص طورپر مسئلہ کشمیرپر یورپ میں جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر مزید پڑھیں