متحدہ لندن کی خواتین بھی مکا چوک پہنچ گئیں

کراچی … متحدہ لندن کی خو اتین بھی ہفتے کو یادگار شہدا پر جانے کے لئے مکا چوک پر پہنچ گئیں۔ بانی متحدہ کے حق میں نعرے لگائے ۔ خواتین نے الزام لگایا کہ فاروق ستار مہاجروں کے غدار ہیں۔ ان کا شہد ا سے کوئی تعلق نہیں،وہ یادگار شہدا ءپر کیا لینے آئے ہیں۔ مزید پڑھیں

برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

لندن ۔۔۔برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں ایک کروڑ پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔لیبر پارٹی کے شیدو وزیر خزانہ نے مطالبہ کیاکہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ مزید پڑھیں

امریکہ،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک۔۔۔امریکہ،یورپ اور ایشیاء میں مجموعی طور پر سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی ٹیکس اصلاحات کے بارے میں غیریقینی کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میںا سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد کم ہوکر 1275.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 13.30 مزید پڑھیں

اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنیوالی برطانوی وزیر پریٹی پٹیل مستعفی

عالمی ترقیاتی امور سے متعلق برطانوی وزیر پریٹی پٹیل مستعفی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے حکومت کو بتائے بغیر اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا اور اسرائیلی وزیروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔برطانوی وزیر پریٹی پٹیل موسم گرما میں اسرائیل کے خفیہ دورے پر گئی تھیں اور اسرائیلی وزیراعظم، وزرا ء اور سیاستدانوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ملاقاتوں مزید پڑھیں

سعودی عرب پہلے اپنے مسائل حل کرے،ایرانی صدر کی تنبیہ

ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقائی ریاستوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کی بجائے اپنے داخلی مسائل حل کرے۔ایرانی صدر کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی کابینہ کے اجلاس میں صدر روحانی نے سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی ممالک مزید پڑھیں

شمالی کوریا کا امریکا کو انتباہ

شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ پاگل بوڑھے شخص کو صدارت سے ہٹایا جائے ورنہ واشنگٹن تباہی کے لیے تیار ہو جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں جنوبی ایشیا کے 5 ممالک کے دورے پر ہیں جہاں وہ جنوبی مزید پڑھیں

امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ ۔۔امریکہ میں خام تیل کے نرخوںمیں اضافہ ہوا ہے ۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 59سینٹ (0.9 فیصد) بڑھ کر 64.08 ڈالر فی بیرل رہیجبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 46 سینٹ (0.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 57.69 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

ٹرمپ نے بڑے اسلامی ملک میں مزید 3ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا

نیٹوکا افغانستان میں3 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان نیٹو نے افغانستان میں مزید 3 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو کے جنرل سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے مزید 3 ہزار فوجی بھیجے جارہے ہیں جس میں 1500 امریکی جبکہ باقی 1500 مزید پڑھیں

دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان کا رویہ تبدیل نہیں ہوا، نیٹو کمانڈر

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بیلجئم کے شہر برسلز میں نیٹو کے دفاعی وزیروں سے ملاقات کے بعد نیٹو کمانڈر جنرل جان نکلسن نے میڈیا سے بات کی۔جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک پاکستان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی تاہم خطے کے استحکام اور دہشت گردوں مزید پڑھیں

ایران نے میزائل حملے سے متعلق سعودی عرب کے الزامات مسترد کردیئے

ایران نے سعودی عرب کی جانب سے ریاض میزائل حملے میں تہران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میزائل حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد مزید پڑھیں