انٹر مارکیٹ میں ڈالر 115 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 93 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 115 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر 4 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 110 روپے سے مزید پڑھیں

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 111.90 روپے پر آگیا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 111.90 روپے پر آگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 55 پیسے مہنگا ہوکر 138.30 روپے کا ہوگیا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے مہنگا ہوکر 155.30 روپے تک چلا گیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 5 پیسے سستا ہوکر 29.85 روپے کا ہوگیا مزید پڑھیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کا بجٹ اور بیرونی خسارہ بڑا چیلنج قرار دیدیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کے بجٹ اور بیرونی خسارے کو معیشت کے لیے درپیش بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اور پاکستانی وفد کے درمیان پوسٹ پروگرام مذاکرات ہوئے جس میں عالمی مالیاتی ادارے کے بورڈ نے شرح تبادلہ میں ایڈجسٹمنٹ کو خوش آئند قرار دیا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو مزید پڑھیں

نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

سلام آباد: وفاقی حکومت نے نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی اٹھالی۔ وزارت تجارت کے جاری نوٹیفیکشن 261( آئی ) 2018کے مطابق درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کو ذاتی استعمال ، گفٹ اسکیم یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں درآمد کرنے کی اجازت دی مزید پڑھیں

عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار قیمتوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوا ہے جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران سونا 1353 ڈالر سےکم ہوکر 1328 ڈالرفی اونس پرآگیا۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں امریکی خام تیل 2 مزید پڑھیں

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی: بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران بھی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری رہا اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر مزید کم ہو گئے۔22 فروری کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 16فروری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر13کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی کے مزید پڑھیں

ٹویوٹا نے پاکستان میں اپنی نئی ڈبل کیبن گاڑی ہیلکس ریوو 2018 متعارف کرا دی

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرس نے ٹویوٹا ہیلکس ریوو کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کرکے پیش کیا ہے جبکہ سابقہ ماڈلز کی بکنگ روک دی گئی ہے۔ اس انجن کے ساتھ یہ گاڑی 2755 سی سی کی ہوگی اور اس کا فور سلینڈر ٹربو چارج انجن ایک انٹرکولر کے ساتھ مزید پڑھیں

روس کی پاکستان کو جدید مسافر طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

اسلام آباد: روس نے پاکستان کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔ شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق روس نے دنیا کا ایک جدید ترین درمیانی جسامت کا جیٹ طیارہ تیار کرلیا ہے جس میں سو نشستیں ہیں جب کہ روسی طیارہ ساز کمپنی نے اپنا جدید ترین طیارہ جمعہ کے روز مزید پڑھیں

ہونڈا کا منفرد اسکوٹر سامنے آگیا،چلانے کیلئے پیٹرول کی ضرورت نہیں ۔۔قیمت اور خصوصیت کے بارےمیں جانیں

کسی زمانے میں پاکستان میں اسکوٹر بہت زیادہ نظر آتے تھے مگر اب ان کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، مگر جاپانی کمپنی ہونڈا اب اسے بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔ لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ہونڈا کی جانب سے ایک منفرد قسم کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرایا مزید پڑھیں

سونے کے عالمی بھاؤ گرنے پر فی تولہ قیمت 57ہزار روپے سے نیچے آگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کی کمی سے 1315 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150 اور128 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، مزید پڑھیں