برہان مظفر وانی شہید کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائیگا، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی مہاجرین ۔آٹھ جولائی مظفرآباد میں شہید برہان مظفر وانی کانفرنس بھارت کے خلاف اعلان جہاد اور اعلان فتح ہوگا۔ محمد اصغر رسول

0
120

برہان مظفر وانی شہید کانفرنس کے منتظمین کا مہاجرین سے ملاقاتوں کیلئے مہاجرین کیمپ بسناڑہ، راڑہ، امبور، الشفاء توحیدکالونی، مانک پیاں، زیرو پوائنٹ کا دورہ ، 08 جولائی برہان مظفر وانی شہید کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت، آج سول سوسائٹی اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کرینگے۔ کانفرنس میں بھرپور شرکت کرینگے، برہان مظفر وانی شہید کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائیگا، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی، مہاجرین ۔آٹھ جولائی مظفرآباد میں شہید برہان مظفر وانی کانفرنس بھارت کے خلاف اعلان جہاد اور اعلان فتح ہوگا۔ محمد اصغر رسول کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق برہان مظفر وانی شہید کانفرنس کے منتظم محمد اصغر رسول نے مختلف مہاجر کیمپوں کا دورہ کیا ،دورہ میں منتظمین محمد اصغر رسول،علی بہادر، ابو حمزہ، سیف اللہ شاکر، افضل ایوبی، محمد شاہد شامل تھے۔ محمد اصغر رسول نے باقاعدہ صدور اور کیمپوں کے دیگر زعماء کو باقاعدہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ جس پرمہاجرین نے کانفرنسز کے منتظمین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا ہے کہ مہاجرین جموں وکشمیر تحریک آزادی کا ہر اول دوستہ ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل کیلئے مہاجرین نے اپنا سب کچھ نچھاور کیا آئندہ بھی دریغ نہیں کرینگے۔ انہوںنے پوری ٹیم کو کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ برہان مظفروانی اور ان کے ساتھیوں نے جام شہادت نوش کر کے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی ہے، برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانفرنس کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، تمام کیمپوں سے مہاجرین کانفرنس میںبھرپور طریقے سے شرکت کرینگے۔  اس موقع پر محمد اصغر رسول نے کہا کہ بھارت سے آزادی کیلئے ایک صف ہو کر چلنا ناگزیر ہے، بھارت سازشوں سے تحریک آزادی جموںکشمیر کو کمزور نہیں کرسکتا،متحدہ جہاد کونسل کے زیراہتمام آٹھ جولائی کو عظیم الشان شہید برہان وانی کانفرنس منعقد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں آزادکشمیر کے عوام اور بیس کیمپ کا کردار اہم ہے آٹھ جولائی مظفرآباد میں شہید برہان مظفر وانی کانفرنس بھارت کے خلاف اعلان جہاد اور اعلان فتح ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here