مظفرآباد میں شعبہ تجزیہ اراضی اورتحفظ نباتات کی عمارات کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں ترجمان محکمہ زراعت

0
112

گزشتہ مالی سال کے دوران محکمہ زراعت کے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کا جائزہ اور آئندہ مالی سال 2017-18کی زرعی ترقیاتی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور بجٹ کے موثر استعمال کے سلسلہ میں محکمہ کے سینئر آفیسران کا اجلاس ناظم اعلیٰ زراعت ڈاکٹر محمد بشیر بٹ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اورسینئر وزیر و وزیر زراعت  چوہدری طارق فاروق کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی ذاتی دلچسپی اور زرعی سیکٹر کو ترجیح دیتے ہوئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 43ملین روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 195ملین کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے جن سے جاریہ ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان میں ارجہ پھل فروٹ سبزی و گوشت منڈی ،مظفرآباد میں شعبہ تجزیہ اراضی اورتحفظ نباتات کی عمارات کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے ہیںاور آزاد کشمیر میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے نئے ترقیاتی منصوبے کی تیاری کے حوالے سے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ خواجہ خورشید احمد ،ڈائریکٹر توسیع حمید قصوری، ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبان بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت نے محکمانہ آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفیسران تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ کی ترقی میں اپنا بھر کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آزاد کشمیر کے خطے کو زرعی اجناس کے حوالے سے خود کفیل بنانا ہے جس میں موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر و وزیرزراعت چوہدری طارق فاروق اورسیکرٹری ڈاکٹر شہلا وقار کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ زراعت ریاست کی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس شعبہ کی ترقی ملک کی ترقی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here