اینگزائٹی (پریشانی) کا روحانی وظیفہ

اینگزائٹی اکثریت کا مسئلہ بن چکی ہے ۔
مشاہد ہ یہ کہتا ہے کہ جو لوگ فطری نیند کو فطری اوقات میں پورا نہیں کرتے انہیں اسکا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔فطری نیند کے اوقات نماز عشاءسے نماز فجر تک کے ہیں۔ اس نیند کو پورا کرنا صحت کی بحالی کا باعث بن جاتا ہے اور اینگزائٹی کم یا ختم ہوجاتی ہے۔اینگزائٹی کو روحانی طور پر ختم کرنے کا ایک مجرب طریقہ ہے ،خاص طور پر ایسے افراد جنہیں امتحانات کا سامنا ہے یا ان کی جاب کی نوعیت ایسی ہے کہ کسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اینگزائٹی کا شکار ہوجاتے ہیں تو انہیں سورہ مومنون کی آخری چار آیات والا روحانی عمل شروع کرنا چاہئے۔تین بار ان آیات مبارکہ کو پڑھ کر بائیں کان میں پھونکنا چاہئے ۔مرض کی نوعیت کے مطابق ہفتہ میں ایک سے تین بار عمل کافی ہے۔جو لوگ یہ عمل کرتے ہیں ان کے مطابق انکی اینگزائٹی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں