لندن۔۔قومی کرکٹر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے، تصویر سوشل میڈیا پر جاری

0
44

خدا کی رحمت عطا ہونے پر سٹار کرکٹر نے ٹویٹر پیغام میں اظہار تشکر کیا
اللہ نے بیٹی کی رحمت سے نواز دیا،محمد عامر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے۔محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔کرکٹر نے اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی اور ساتھ ہی اپنی ننھی پری کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پر لکھا”  اللہ نے بیٹی کی رحمت سے نواز دیا”۔قومی کرکٹر کی بیٹی کے ساتھ تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔نوجوان فاسٹ بائولر کو دنیا بھر میں موجود مداح انہیں مبارک باد دے رہے ہیں جبکہ عامر کے گھر آنے والے نئے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر اپنی بیٹی کے پیدائش کے باعث آج ہونے والے ورلڈ الیون کے مقابلے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے برطانیہ میں موجود محمد عامر بچی کی پیدائش کے باعث ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے سے معذرت کر چکے ہیں، پیسر انگلینڈ سے پاکستان نہ پہنچ سکے۔ اس حوالے سے ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ کائونٹی کرکٹ میں بھی مصروف ہیں اس لئے وہ سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔  خیال رہے کہ کرکٹر محمد عامر گذشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔عامر اور نرجس کا نکاح ستمبر 2014 میں لاہور میں ہواتھا جہاں تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں کو دعوت دی گئی تھی۔جس کے بعد گذشتہ سال 19 ستمبر کو محمد عامر کی مہندی کی رسم ہوئی، 20 ستمبر کو ان کی شادی اور 21 ستمبر کو ان کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔یاد رہے کہ محمد عامر 2010 میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2011 میں ان پر 5سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here