اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کھتا سپر ہٹ قرار ،100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب

0
60

ممبئی اگست 19ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی اور صحت اور صفائی سے متعلق مسائل پر
مبنی اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کھتا نے اپنی ریلیز کے صرف 9 دنوں میں باکس آفس پر 100
کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔فلم کو ریلیز کے وقت تجزیہ کاروں اور شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا
تھا تاہم بعدازاں مداحوں کی سینما گھروں میں بڑھتی تعداد نے اسے کامیاب قرار دے دیا۔ کار رمیش بلا
نے اپنی ٹوئیٹ میں اعلان کیا کہ اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کھتا اب تک 100 کروڑ سے زائد
کما چکی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ حالیہ سالوں میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی 5ویں فلم ہے
جس نے 100 کروڑ سے زائد کمائے۔اس سے قبل اکشے کمار کی فلم ایئر لفٹ، ہاس فل 3، رستم اور
جولی ایل ایل بی 2 یہ تمام فلمیں بھی 100 کروڑ لسٹ میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ ٹوائلٹ ایک پریم کھتا
ہے، اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔فلم میں اکشے کمار ایک
دیہاتی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو کسی دوسرے گاں سے دلہن بیاہ لاتے ہیں۔گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے

کی وجہ سے ان کی بیوی ان سے ناراض ہو کر چلی جاتی ہے اور انہیں منانے اور ٹوائلٹ کی تعمیر کے
ارد گرد گھومنے والی اس فلم کی کہانی مزاحیہ اور سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ رومانوی بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here