اقوام متحدہ کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق،حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد 5جنوری2018ء
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم متحد ہو کر پاکستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دے ،پاکستان کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کو ناکام بنانے اور تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کی کامیابی کے لیے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتفاق و اتحاد سے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ایک متحد قوم ہی کسی بھی ملک کی طاقت ہوتی ہے عالمی برادری کشمیر کو حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے عالمی برادری ،اقوام متحدہ کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق،حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں ،عصمتوں اور مال کی قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کروایا آج مقبوضہ کشمیر کی خواتین اپنی عصمتوں اور اپنے بیٹوں کی قربانیاں دے رہی ہیں بھارت کی سات لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کر رہی ہے لیکن کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ،یاسین ملک ،شبیر شاہ اور دیگر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی قیادت میں تحریک آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور تحریک آزادی کشمیر ایک دن ضرور کامیاب ہو گی جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم حق خو د ارادیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد احمد خان ، مشتاق الاسلام اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف ،مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری منظور احمد ،زاہد امین کاشف ،مہاجرین تنظیموں کے رہنما ،سیاسی و مذہبی جماعتوں ،خواتین ،سکولوں کے طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی برادری کشمیری قوم سے کیا ہوا وعدہ کشمیریوں کا بنیادی حق حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ 70برس سے ہندوستان نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا حق سلب کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی سات لاکھ فوج کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور تحریک آزادی میں دن بدن تیزی آ رہی ہے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے انہوں نے کہا کہ کشمیر قوم بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وکیل ہے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان تحریک آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے پاکستان کی مضبوطی و استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور تحریک آزادی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے منظور شدہ قرار دادوں پر عملدرآمد کرائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہو سکے 7دھائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے دنیا جان لے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں اس لیے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.