کراچی کرکٹ کی نرسری ہے، شاہدآفریدی

کراچی:سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کرکٹ کی نرسری ہے اور یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق کپتان نے کہاکہ کراچی میں کرکٹ میچوں کا ہونا ناگزیر ہے چاہے یہ پی ایس ایل کے میچز کی صورت میں ہوں یا انٹرنیشنل مقابلے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل3 کا فائنل کراچی میں کرائے جانے کی کوشش خوش آئند ہے۔ پی سی بی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش سے بہت فائدہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے کراچی کی نمائندگی کی۔ میں نے کراچی میں کرکٹ اکیڈمی کیلئے رجوع کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت نے میری درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی حالانکہ اکیڈمی کھلاڑیوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔آل راونڈر نے کہا کہ اندرون سندھ بھی ہونہارکھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کوسامنے لاکر ان کی اہلیت اور صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے تو وہ آگے چل کر کھیلوں میںملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں