میرپورکوترقی یافتہ شہربنائیں گے،راجہ محمدفاروق حیدر

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیروصدرمسلم لیگ ن آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ میرپورکوترقی یافتہ شہربنائیں گے،نارتھ اور سائوتھ کاتاثرختم کردیاہے۔ہم سب ایک ہیں۔ آزادکشمیرکے تمام حلقوں کوبرابری کی بنیاد پرفنڈز تقسیم کیے ہیں کسی کے ساتھ بددیانتی نہیں کر سکتا ۔ ہماری کابینہ میں پیپلزپارٹی والاکلچرنہیں۔پیپلزپارٹی کے سابقہ دورمیں قیمتی زمینوں کوکوڑیوں کے بھائوفروخت کیاگیا۔سابقہ دورکی خرابیوں کاملبہ ہم پرپڑاہے۔ نظام حکومت کی خرابیوں کودورکرنے کے لیے پالیساں بنارہے ہیں۔ آزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی بارسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کی مستقل تعیناتیاںعمل میں لائی ہیں۔میرپورگریٹرواٹر سپلائی وسیوریج سکیم کی تکمیل ، متاثرین منگلاڈیم کے لیے سوئی گیس اور نیوسٹی کے جملہ مسائل حل کریں گے۔ آزاد کشمیر کے آمدن ذرائع بڑھانے کے لیے ہائیڈرل اور ٹورازم کے شعبہ کومذیدوسعت دیں گے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت قائم ہونے والے صنعتی زون میں ہائیڈرل پراجیکٹ کی بجلی فراہم کریں گے۔ آزادکشمیرمیں انویسٹمنٹ بورڈ قائم کردیاگیاہے۔ نیوسٹی ہسپتال کی 108 آسامیوں کومستقل کردیاگیاجبکہ مذید100

آسامیاں دیں گے۔ مسلم لیگ ن کی کارکنان اطمینان رکھیںانھوں نے این ٹی ایس کے نفاذ کے لیے جوقربانی دی ہیں وہ آئندہ نسلوں کی بہتری کے لیے پہلا پتھرثابت ہوگا۔میں وزیراعظم نہیں عوام کاخادم ہوں۔ آزادکشمیربھرکے عوام کے لیے منگل اور بدھ کے دن صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک عوامی مسائل سنوں گابلاتخصیص کوئی بھی فرد ملاقات کرسکتاہے۔اہلیان میرپورکی قربانیوں کابھرپوراحساس ہے ۔ میرپورکاآئندہ جلد دروہ کروںاور کھلی کچہری لگاکرعوام کے مسائل سنوں گا۔تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ، خطہ کی تعمیروترقی ، انصاف اور میرٹ کی بالادستی میری حکومت کی ترجیحات ہیںاگرہم نے اپنی ترجیحات کے مطابق کام کیے تو آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا۔ کارکنوں کی باعزت ایڈجسٹمنٹ دسمبرکے بعد کریں گے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن سٹی کے صدر مرزاطاہر کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ تقریب کی صدارت آزادکشمیرکے وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید نے کی جبکہ سٹی صدرطاہرمرزانے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے میرپورکے جملہ مسائل سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔ تقریب سے ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سٹی جنرل سیکرٹری ساجد قریشی ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں آزاد کشمیرکے وزیرصحت ڈاکٹر محمدنجیب خان، ممبران اسمبلی چوہدری رخسار احمد، کرنل (ر) وقار احمدنور، سابق وزیرمحترمہ ناہید طارق، سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان، سابق امیدواران اسمبلی چوہدری جاوید قادر، چوہدری محمدعارف، مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدرحاجی راجہ منیراللہ خان، راجہ خوشنود اعظم، مرزا ظفرحسین ایڈووکیٹ، طارق اسمعیل، عزیز الرحمن، راجہ شاہد خالق، حاجی افتخارخادم، خواجہ محمدلطیف، خواجہ ظفر، راجہ محمداعظم، راجہ رشید جمال، راجہ منیب ٹھاکر، راجہ نہیب ٹھاکر،سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمدحنیف، راجہ ناصراقبال، اعجاز میر، شیخ سجاد، نصیراخترموجو، سہیل ملک سمیت مسلم لیگ ن، یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف این کے سینکڑوں کارکنوں موجود تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم جبکہ تقریب میں پہنچے تو ان پرگل پاشی کی گئی،ہار پہنائے گئے ، کارکنوں نے زبردست نعرہ بازی کی۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالتے ہی جو اہداف مقرر کیے تھے اس سے تمام علاقوں کے مسائل بلاتفریق حل ہورہے ہیں۔ تحریک آزادی کوعالمی سطح پراجاگرکرنے کے لیے صدر آزاد کشمیر سردارمحمدمسعود خان بھرپورذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان کوبیک فٹ پرلانے کے لیے کشمیری مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ہندوستان کی ظالم فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنے مظالم کوآزماکردیکھ لیااس نے جس طرح انسانی حقوق کی پامالیاں کیں اس کی دنیا میں مثال نہیں دی جاسکتی۔بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکے عوام پرڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکوپوری دنیامیں بے نقاب کیاجاناچاہیے تاکہ بین الاقوامی دنیاکے سامنے اس کامکروہ چہرہ بے نقاب ہوسکے۔انھوں نے کہاکہ ا س سلسلہ میں حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام نے بھرپورکرداراداکیاہے۔ کشمیرکے سیاستدانوں کواتحاد واتفاق سے مسئلہ کشمیرکے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے چاہیے تاکہ گذشتہ 70 سالوں سے بھارتی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں کوان کاپیدائشی حق خودارادیت مل سکے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اچھی حکومت کے لیے دوبنیادی شرائط ہیںبرابری کی بنیاد پرمواقع فراہم کرنااور میرٹ کانفاذ کرکے اختیاردینا۔ انھوں نے کہاکہ این ٹی ایس اور غیرجانبدارپبلک سروس کمیشن قائم کرکے ہم نے پہلا پتھررکھ دیاہے اور اس کاتمام کریڈٹ یوتھ کے نوجوانوں کوجاتا ہے جنھوں نے قربانی دے کرآئندہ نسلوں کے لیے صحیح سمت رکھ دی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنااختیاردیاہے اس حساب سے ہماری پوچھ گچھ بھی ہوگی۔ اگرہم نے حق دارکواس کاحق نہ دیاتو اس پرکیاگزرے گی ۔موجودہ این ٹی ایس کے نفاذ سے سینٹری ورکرز کے بچوں کی اساتذہ کی تقرریاں ہوئی ہیں ، پبلک سروس کمیشن کے ایک ممبرکی بیٹی آدھے نمبرکی وجہ سے رہ گئی ہے۔ آزادکشمیرمیں پٹواریوں کی تقرریاں بھی این ٹی ایس کے ذریعے کریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ دنیا کہا ں کھڑی ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں اگرہم نے برابری اور اہلیت کی بنیاد پرلوگوں کومواقع نہ دیئے تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے پانچ سال اس طرح حکومت کی جس طرح چورچوری کامال بھی تقسیم نہیں کرتے۔ میرپور کی زمینوں کوکوڑیوں کے بھائو فروخت کیاگیا۔ ایڈھاک ملازمین کے لیے جوخرابیاں تھیں اس کابھی ملبہ ہم پرآن پڑا۔ انھوں نے کہاکہ ہم ہرکام درست سمت کرناچاہتے ہیں۔ آزاد کشمیرمیں 512 کلومیٹرنئی سڑکات بنائیں گے۔ میرپورسے دھان گلی مظفرآباد ، پلاک ، کوٹلی راولاکوٹ ِ، دھیرکوٹ ، اٹھمقام روڈز کومعیاری بنائیں گے۔منگلاڈیم اور نیلم ہائیڈرل پراجیکٹ کی رائیلٹی 15 پیسے کے بجائے 1 روپیہ 10 پیسے ملے گی۔ اس سے حاصل ہونے والی خطیررقم کوایجوکیشن ، ہیلتھ ، روڈز سمیت دیگرمفادعامہ کے منصوبوں پرخرچ کریں گے۔ آزادکشمیرمیں آمدن کے نئے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔ ٹورازم اور ہائیڈرل کوفروغ دے کرمزیدآمدن بڑھائیں گے۔ آزا د کشمیرمیں تھری جی اور فورجی سروسز کابھی جلدآغاز ہوگا۔ ہم نے ایک سال میں وزیراعظم آفس میں کفایت شعاری کرکے پانچ کروڑرو پے کی بچت کی
ہے۔ سابقہ دورمیں زکواۃ کاچیئرمین 10 لاکھ روپے ماہوار لیتاتھا ہم نے زکواٰۃ چیئرمین کی تنخواہ 85 ہزارمقرر کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے حالات ٹھیک ہیں 2018 میں جب الیکشن ہوگاتو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے آزادکشمیرکے بجٹ کودوگناکیاجس پرہم ان کے شکرگزارہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید نے کہاکہ میرپورمیں اس وقت پانی کابڑا ایشوہے ، سابقہ حکومت نے گریٹرواٹرسپلائی کے نام پر7 ارب روپے خرچ کردیئے لیکن پانی کامسئلہ جوں کاتوں ہے۔ انھوں نے کہا کہ گریٹرواٹرسپلائی اور سیوریج کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے ۔ میرپورکی تعمیرنوکے لیے وزیراعظم آزادکشمیرنے جووافرمقدارمیں فنڈز دیئے ہیں اس سے میرپور کی تعمیروترقی بھرپورانداز میں جاری ہے۔ میرپوراورنیوسٹی میں سوئی گیس کامعاملہ جلد حل کرلیاجائے گا۔ وزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام کے تحت ہرسیکٹر اور ملحقہ گائوں میں تعمیروترقی کے کام اعلیٰ معیار کے ہورہے ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے ہرحلقہ انتخاب کے لیے ایک کروڑ روپے بجلی اور ٹرانسفارمرکے لیے دیاگیاتھا وہ سامان خرید لیاگیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اساتذہ کی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کی ہیں، پولیس اور دیگرمحکمہ جات میں بھرتیوں کے لیے این ٹی ایس کانفاذ کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی نظام کی بہتری کے لیے بڑی قربانیاں ہیں ، کارکنان کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی حکومت کے انقلابی اقدامات کے اثرات عوام کوبراہ راست مل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں