32

ایپل آئی فون ایکس ’ڈراپ ٹیسٹ‘ میں فیل

ایپل کا نیا ماڈل آئی فون ایکس ریلیز کے بعد اس وقت دنیا بھر میں عوامی جانچ کے مختلف مراحل سے گزر رہا ہے۔

اگرچہ آئی فون مضبوطی کے حوالے سے زیادہ شہرت نہیں رکھتا مگر پھر بھی ٹیکنالوجی کے گرو اس قیمتی موبائل فون کو ’بریک ٹیسٹ‘ کے عمل سے گزارنے سے نہیں کتراتے۔

آئی فون ایکس کی مضبوطی جانچنے کے لیے ایک کمپنی اسکوائر ٹریڈ نے اس کا ٹیسٹ کیا جس کا نتیجہ انتہائی مایوس کن رہا۔

ٹیسٹ کے لئے آئی فون ایکس کو 1.83 میٹر سے پھینکا گیا جس کے بعد اس کی اسکرین چکنا چور ہوگئی جب کہ اس کے ساتجھ ساتھ نئے فیچر فیس آئی ڈی نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تاہم، اسکرین کا ٹچ کام کرتا رہا۔
اسکوائر ٹریڈ کمپنی کے گلوبل کریٹو کے نائب صدر جےسون سسلیانو کا کہنا ہے کہ ‘اگرچہ ایپل کمپنی آئی فون ایکس کی اسکرین کو تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں پائیدار قرار دیتی ہے مگر اس ٹیسٹ نے ثابت کردیا کہ آئی فون ایکس کی اسکرین انتہائی نازک ہے’۔

ان کا کہنا ہے کہ صارفین کو اس کے استعمال میں انتہائی محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ذرا سی لا پرواہی سے وہ ایک بڑے نقصان کا سامنا کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی فون ایکس کی قیمت پاکستانی روپوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں