وقفے وقفے سے بارش ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور میں صبح سویرے سے ہی آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے، تیز ہواؤں کے بعد مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں کہیں بارش نے موسم انتہائی خوشگوار کر دیا۔ شہر میں جوہر ٹاون، کینٹ، سمن آباد، ٹاون شپ کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے بعد وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔فیصل آباد اور اسکےگردونواح کو بھی صبح سے ہی کالے بادلوں نے پنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ ابر کرم برسا تو ہر طرف موسم حسین اور سہانا ہوگیا، روزہ داروں کی دعائیں رنگ لے آئیں اور کئی روز سے جاری سخت گرمی اور حبس کا زور توٹ گیا جس پر شہریوں کے چہرے خوشی سے کھلے کھلے دکھائی دے رہے ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم بتدریج گرم اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 19، قلات میں 18، گوادر 27، بارکھان 28، دالبندین 26، ژوب 22 جبکہ صوبے کا سب سے گرم ترین مقام سبی میں 31 ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں