پاکستانی شہر سیالکوٹ کی تیار کردہ فٹ بال نے خلائوں کی بھی سیر کرلی

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرخلا نوردوں نے فٹ بال کو ایسی شاندار ککس لگائیں کہ میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

ماسکو پاکستانی شہر سیالکوٹ کی تیار کردہ فٹ بال نے خلائوں کی بھی سیر کرلی۔اسپیس ایجنسی روسکا سموس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں خلا نورد اولیگ آرٹمیویوف اور اینٹن شکاپلورف نے میگا ایونٹ کی ٹی شرٹس پہن کر ککس لگائیں۔ کشش ثقل نہ ہونے کے وجہ سے فٹبال ہوا میں گھومتی اور معلق رہی۔ پریس ریلیز میں بتایا گیاکہ ورلڈکپ کی آفیشل بال خلا میں بھیجی گئی تھی فٹ بال ملنے پر خلا میں موجود خلا بازوں کو تفریح کا نیا سامان مل گیا۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرخلا نوردوں نے فٹ بال کو ایسی شاندار ککس لگائیں کہ میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، خلا میں فٹ بال کھیلتے روسی خلا نوردوں کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں